سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل

Ahmed Pur incident Report Lhr Pkg 14-07

لاہور: پنجاب حکومت نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی۔ رپورٹ میں آئل کمپنی کے ساتھ ساتھ اوگرا اور نیشنل ہائی ویز کو بھی واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعلی معائنہ ٹیم کے چیئرمین کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی نے رپورٹ مکمل کی۔ رپورٹ ميں بتايا گيا کہ محض آئل کمپني ہی قصور وار نہيں بلکہ اوگرا، نيشنل ہائے ويز اتھارٹي سميت دیگر ادارے بھي اس کے ذمہ دار ہيں۔

آئل ٹينکر ميں آٹھ ہزار لیٹر کے آٹھ خانوں کی بجائے پچيس پچيس ہزار لیٹر کے صرف دو خانے تھے۔ آئل کمپنی نے ٹھیکیدار کا ٹینکر استعمال کیا۔ ٹینکر کی حالت کمپنی، اوگرا اور نہ ہی نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے چیک کی۔

ٹينکر الٹا تو پہلا خانہ کھلنے سے لوگوں نے پیٹرول بھرنا شروع کرديا جبکہ دوسرے حصے کو سوئے مار کر کھولنے کی کوشش کی گئی۔ اسی دوران چنگاري بھڑکي اور دھماکہ ہوگيا۔ ٹینکر گرنے اور دھماکے میں پینتیس منٹ کا فرق تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے لوگوں کو جائے حادثہ پر جانے سے روکنے میں ناکام رہے۔ سما

investigation report

Punjab govt

oil company

Tabool ads will show in this div