سانحہ صفورا گوٹھ، 2 روز بعد مقدمہ درج

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کراچی:سانحہ صفورا  گوٹھ کا مقدمہ 2 روز بعد سچل تھانے میں درج کر لیا گیا۔ سرکاری مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس اورقانون نافذکرنےوالے ادارے سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث دہشتگردوں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کی تحقیقاتی  ٹیم نے صفورا گوٹھ میں جائے واردات کا دورہ کر کے مختلف پہلوؤں سےتحقیقات کیں۔ تحقیقاتی ٹیم کو تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں مل سکے ہیں۔

پولیس نےعینی شاہد کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے جبکہ جائے واردات سےملنےوالے گولیوں کے خول کی فارنزک رپورٹ بھی پولیس کو مل چکی ہے لیکن ملوث دہشتگردوں تک پہنچنے کیلئے یہ شواہد ناکافی ہیں ۔

واضح رہے کہ صفورا گوٹھ میں 2 روز قبل اسماعیلی برادری کی بس میں اندھا دھند فائرنگ سے 45 افراد کو موت کے گھا ٹ اتار دیا گیا تھا۔ سماء

روز

Tabool ads will show in this div