سونو نگم نے مسلمان بس ڈرائیور کو انعام دیدیا

Jul 14, 2017

sonu-16 ممبئی:بھارتی گلوکار سونو نگم نے مقبوضہ کشمیر میں کئی ہندو یاتریوں کی جانیں بچانے والے ایک مسلمان بس ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے انعام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جموں میں ہندو کے مقدس مقام امر ناتھ جانے والی ایک بس پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں 6 ہندو یاتری ہلاک جب کہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بس کا ڈراوائیر اپنی جان سے نا کھیلتا تو جانی نقصان زیادہ ہوتا، سونو نگم نے شیخ سلیم غفور نامی مسلمان ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے بطور انعام دیئے ہیں۔

سونونگم کا کہنا ہے کہ شیخ سلیم غفور نے ہندو مسافروں کی جان بچائی ہے اور اس لیے بھارتی حکومت بھی اسے انعامات اور اعزازات سے نوازے تاکہ دوسرے لوگ بھی ایسے کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں۔

واضح رہے کہ گلوکار سونونگم نے اپریل میں فجر کی اذان سے متعلق نامناسب ٹویٹس کرتے ہوئے اذان کو شور قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت میں یہ جبری مذہب پرستی آخر کب ختم ہوگی، سونو کے اس ٹویٹ نے بھارت میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا تھا۔ سماء

indian singer

bus driver