ماہرہ خان کے پیغام پر ملالہ یوسفزئی کا جواب

Malala & MAhira khan

کراچی : ماہرہ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ملالہ یوسفزئی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی جس پر بچیوں کی تعلیم کیلئے کام کرنیوالی نوبل انعام یافتہ شخصیت نے پاکستانی اداکارہ کو خوبصورت جواب دیا۔

ملالہ یوسفزئی جنہوں نے حال میں ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا ہے، گزشتہ دنوں انہیں اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات موصول ہوئے۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ملالہ یوسفزئی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں آپ سے محبت اور فخر ہے۔

نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن نے بھی ماہرہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میری والدہ کو آپ کی اداکاری بہت پسند ہے، آپ بہت باکمال ہیں۔ سماء

ACTRESS

girls

Malala Yousufzai

Nobel Prize Winner

Tabool ads will show in this div