ایئرچیف مارشل کا فاروڈ آپریشن بیس کا دورہ

اسٹاف رپورٹ

پشاور   :  ائیر چیف مارشل سہیل امان نے شمالی علاقہ جات میں فاروڈ آپریشن بیس کا دورہ کیا، اس موقع پر ائیر چیف نے فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

 

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف شمالی علاقہ جات میں آپریشنل بیس پر پہنچے تو ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیروائس مارشل شاہد اختر علوی نے ان کا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

 

انہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کے اعلیٰ مورال اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا، ائیرچیف کا کہنا تھا کہ کمالات صرف ایمانداری اور محنت سے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کا

شوبز

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div