کراچی آپریشن جاری، 3 دہشتگرد ہلاک، 35 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی: شہر قائد کراچی میں دہتشگردوں کو لگام ڈالنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔ مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک اور 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

 گلشن معمار میں افغان بستی کے قریب گشت پر موجود رینجرز اہلکاروں پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ مقابلہ کچھ دیر جاری رہا اور 3 دہشتگرد مارے گئے۔



ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ادھرنیو کراچی ایوب گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران 13ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کیا ، رضویہ سوسائٹی سے بھی  4 دہشت گرد پولیس کے ہتھے چڑھے جن کے قبضے سے دستی بم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس نے شاہ فیصل اور الفلاح سوسائٹی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔

الفلاح اور شاہ فیصل کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

burger

رینجرز

demand

officers

Tabool ads will show in this div