این اے 122 انتخابی دھاندلی کیس اہم موڑ پر

ویب ایڈیٹر:


لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے ۔ حلقے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی یازصادق کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔

کیس کی سماعت اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، سب کو ہی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا انتظار ہے کہ کپتان ایک اور وکٹ گرائیں گے یا پھر سردار ایازصادق سرخرو ہوں گے۔

آج کی سماعت میں الیکشن ٹریبونل نے ڈائریکٹر نادرا کو طلب کررکھا ہے جو فارنزک رپورٹ سے متعلق بیان دیں گے ۔اس سے پہلے 9 مئی کو نادرا ووٹوں کی تصدیق کے بعد فارنزک رپورٹ جمع کراچکا ہے۔

نادرا رپورٹ کے مطابق 79 ہزار 478 ووٹوں کی شناخت ہوئی۔ 93 ہزار 852 ووٹوں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ 6ہزار سے زائد ووٹرز کے شناختی کارڈ نمبرز درست نہیں پائے گئے ۔

آج ڈائریکٹر نادرا کے بیان پرفریقین کے وکلا کی جرح کے بعد حتمی بحث کا مرحلہ آئے گا۔ سماء

پر

dharna

کیس

species

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div