جے آئی ٹی رپورٹ؛ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد: جے آئي ٹي رپورٹ آنے کے بعد حزب اختلاف کي جماعتوں کا اجلاس آج اپوزیشن لیڈر خورشيد شاہ کي صدارت ميں ہوگا۔
اجلاس جمعے کی صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوگا۔ مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کی متفقہ ریکوزیشن کا فیصلہ کیا جائےگا۔
اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کےمستعفی ہونےپرمتفق ہوگئیں
اجلاس میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، اے این پی، جماعت اسلامی، ق ليگ، عوامي مسلم ليگ، عثمان ترکئی اور فاٹا کے پارلیمانی لیڈرز شریک ہوں گے۔ سما