کراچی کے پارکوں سے قبضہ ختم کرانے کا حکم جاری

SC ORDER ON THELA KHI PKG KAZIM 13-07

کراچی : سپریم کورٹ نے کراچی کے تمام پارکوں، میدانوں اور رفاعی پلاٹوں سے دکانیں ، کیبن اور ٹھیلے ایک ہفتے میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس گلزار احمد نے ريمارکس ديے کہ پورا شہر ٹھيلوں اور کيبنوں ميں گھر گيا ہے اپنے افسران کو روکيں اور تجاوزات کو کمائي کا ذريعہ نہ بنانے ديں ۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پورا کراچی ٹھیلوں اور کیبنوں میں تبدیل کردیا گیا وہاں کسی قسم کی الاٹمنٹ کی گنجائش نہیں، میونسپل کمشنر صاحب نے اپنے افسران کو روکیں اسے کمائی کا ذریعہ نہ بنالیں ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کے ایم سی کو پارکوں ۔۔ میدانوں اور رفاعی پلاٹوں پر کیبن اور ٹھیلے لگوانے کا اختیار نہیں، تمام تجاوزات ایک ہفتے میں ختم کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کی خود نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا ۔ سماء

SC

order

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div