مرزا کی توپوں کا رخ گورنر سندھ کی جانب
کراچی:سابق وزیر داخلہ سندھ اور پیپلز پارٹی کے باغی جیالے ذوالفقارمرزا نے اپنی توپوں کا رخ سابق صدر آصف زرداری کے بعد گورنر سندھ کی جانب کر دیا ہے۔
ذوالفقارمرزا نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر سندھ کو برطرف کرکے گرفتار کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔
سابق وزیرداخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آزادانہ نقل و حرکت میرا بنیادی حق ہے، ساتھ ہی ایس ایس پی ساؤتھ طارق دھاریجو کی تعریف کرتے ہوئے ایک اور شوشہ بھی چھوڑ دیا ، کہتے ہیں کہ ایس ایس پی ساؤتھ طارق دھاریجو بہت اچھے افسر ہیں، فریال تالپور اور ایس ایس پی ساؤتھ کا پرانا رشتہ ہے۔ سماء