بھارتی خفیہ ایجنسی را سے متعلق شواہد کا جائزہ لینے کا فیصلہ
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حوالے سے شواہد کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے سانحہ صفورا گوٹھ میں داعش کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
وفاقی حکومت نے را کے خلاف شواہد کا جائزہ لینے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں کیا۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق سامحہ صفورا گوٹھ کی طرح دہشتگردی کے 2 اور واقعات میں بھی داعش کے پمفلٹ ملے تھے لیکن داعش کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔
ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا گوٹھ کی کوئی پیشگی خفیہ اطلاعات نہیں تھیں لیکن مقامی سطح پر انٹیلیجنس اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہاہے۔ سانحہ صفورا گوٹھ کے بعد کراچی میں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ بدھ 13 مئی کو کراچی میں پیش آنے والے سانحہ صفورا گوٹھ میں اسماعیلی برادری کی بس میں اندھا دھند فائرنگ سے 45 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا تھا۔
سانحے کے بعد سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی راملوث ہے۔ سماء