وطن عزیز کا64 واں‌یوم آزادی شایان شان طریقے اور جوش وجذبے سے منایا جارہاہے

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: ملک بھر میں آج 65 واں یوم آزاد روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں آج دن کا آگاز نماز فجر کے بعد ملک کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ جس میں ملک کی خوشحالی ، ترقی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز31 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے علاوہ آزاد کشمیر میں 21، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم آزادی کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد دی۔

اور

سے

story

team

vehicle

Tabool ads will show in this div