وزیراعلیٰ سندھ بہترین ایڈمنسٹریٹر قرار

ویب ایڈیٹر:

وزیراطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو بہترین ایڈ منسٹریٹرقرار دے دیا۔ کہتے ہیں سائیں سرکار نے پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا۔ شرجیل میمن نے سانحہ صفورا کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت کا انکشاف بھی کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا آج کل ہر جانب سے دباؤ کا سامنا ہے لیکن انہیں کوئی فکر نہیں ،اب تو شرجیل میمن بھی ان کے دفاع میں سامنے آ گئے ہیں اور قائم علی شاہ کو بہترین منتظم قرار دے دیا، کہتے ہیں سندھ میں بہترین افسران کی تعیناتی اس کا ثبوت ہے۔


شرجیل میمن نے یہ بھی بتایا کہ سانحہ صفورا کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں اور کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ سماء

سندھ

aid

petitions

democrats

Tabool ads will show in this div