پانی کی قلت اور خشک سالی، شہر قائد میں نماز استقاء کی ادائیگی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : حکومتی اقدامات اپنی جگہ ليکن کراچی ميں پانی کا بحران شديد تر ہوگيا، انتظامیہ سے مايوس شہريوں نے مختلف علاقوں ميں نماز استسقاء ادا کی۔

کراچی میں پانی کا بحران اور طویل خشک سالی، شہر قائد کے عوام سخت پریشان ہیں، قلت آب کے خاتمے اور باران رحمت کیلئے کورنگی اور نارتھ کراچی میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔

شہریوں نے بارگاہ الٰہی میں ہاتھ پھیلائے اور پانی کی قلت کے خاتمے اور جلد بارشوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی، نماز استسقاء کورنگی 6 نمبر کے اسکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

نماز استسقاء میں بچے، بوڑھے اور نوجوان شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نمازیوں کا کہنا ہے کہ نماز استسقاء پڑھنے کے بعد اُمید ہے کہ جلد بارش ہوجائے گی اور پانی کی قلت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ سماء

ban

Syria

لاہور

plane

ادائیگی

delay