رینجرز کے چھاپے، ٹارگٹ کلر سمیت 24 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ٹارگٹ کلر سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 24 ملزمان گرفتار کرلئے گئے، ان میں مبینہ ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے کارندے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے ليپ ٹاپ، اسلحہ اور واکی ٹاکی بھی برآمد ہوئے ہے۔

کراچی آپریشن میں سانحہ صفورا کے بعد سے تیزی آگئی ہے، رینجرز اور پولیس کی جانب سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ سماء

رینجرز

Azadi March

ملزمان

Pakpattan

model town tragedy

Tabool ads will show in this div