ذوالفقار مرزا کیخلاف ایک اور مقدمہ درج، نوٹس کے باوجود تھانے جانے سے انکار

ویب ایڈیٹر

کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف کراچی میں ایک اور پرچہ کٹ گیا، پولیس نے نیا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ایک اور نوٹس جاری کردیا، سابق صوبائی وزیر نے تھانے جانے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس کوئی بھی شخص مجھے قتل کرسکتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماء ذوالفقار مرزا کیخلاف درخشاں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ تھانے کے عملے کو ہراساں کرنے اور افسران سے بدتمیزی کرنے پر درج کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا کیخلاف مقدمہ ویڈیو ریکارڈنگ حاصل کرنے کے بعد درج کیا گیا ہے، سابق وزیر داخلہ سندھ گزشتہ روز درخشاں تھانے میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے گئے تھے۔

دوسری جانب کرائم برانچ پولیس نے ذوالفقار مرزا کو ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے آج دوبارہ تھانے طلب کیا تھا تاہم سابق صوبائی وزیر نے درخشاں تھانے جانے سے انکار کردیا۔

ذوالفقار مرزا کا مؤقف ہے کہ پولیس وردی میں کوئی بھی شخص مجھے قتل کرسکتا ہے، سانحہ صفورا میں بھی پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی کارروائی کا انکشاف ہوا، کرپشن اور بدامنی منظر عام پر لانے پر مقدمات کی بھرمار کی جارہی ہے۔ سماء

street

bolt

Tabool ads will show in this div