کراچی میں پانی بحران کا حل، سندھ حکومت کا ناغہ سسٹم کا اعلان
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی ميں پانی کے بحران کا حل ناغہ سسٹم، سندھ حکومت نے باقاعدہ اعلان کرديا، ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئيں، شرجیل میمن کہتے ہیں پانی چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
کراچی ميں قلت آب کا مسئلہ شدت اختيار کرگيا، شہری بنيادی ضرورت پانی جيسی نعمت کيلئے ترسنے لگے، بحران پر قابو پانے کیلئے سندھ حکومت کو خيال آہی گيا۔
صوبائی وزير بلديات شرجيل ميمن نے واٹر بورڈ ملازمین کی چھٹیاں رمضان تک منسوخ کردی، ناغہ سسٹم شروع کرنے کا اعلان بھی کرديا۔
واٹر بورڈ ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے ٹینکر سروس بھی جاری ہے، رمضان تک ایک ہزار فری ٹٰینکرز یومیہ پانی سپلائی کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر بلدیات کا مزید کہنا ہے کہ کے فور منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہوجائے گا،عوام پانی چورں کیخلاف شکایات درج کرائیں تاکہ کارروائی کی جاسکے۔ سماء