عدالتیں سیاست سے بالاتر ہوکر فیصلے کریں، سراج الحق

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے، عدالتیں سیاست سے بالاتر ہوکر فیصلے کریں، دھاندلی ثابت ہوئی تو دیکھنا ہوگا سسٹم کیسے چلے گا۔

اسلام آباد میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے صاف صاف بتادیا کہ اگر الیکشن شفاف قرار دیئے گئے تو سب کو پرانی تنخواہ پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے موجودہ عدالتی نظام کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عدالتیں سیاست سے بالاتر ہوکر فیصلے کریں، این آر او زدہ ڈھانچے سے اُمید کی کرن دکھائی نہیں دیتی، عوام ووٹ کی طاقت سے استحصالی نظام کا خاتمہ کریں۔ سماء

Red Zone

Tabool ads will show in this div