حکومت کی طالبات اور خواتین کیلئے خوشخبری

ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے نئے تعلیمی سال سے پبلک اسکولوں میں لڑکیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے اور فزیکل ایجوکشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ بتدریج تمام اسکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کی کلاسیں شروع کردی جائیں گی، اس کا انحصار ضروری آلات اور خواتین انسٹرکٹرز کی دستیابی پر ہو گا۔
سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اسلامی قوانین کا خیال رکھا جائے گا۔ ایجنسیز