قاتلوں کو انجام تک پہنچائے بغیرچین سے نہیں بیٹھیں گے، کپتان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ زہرا شاہد کے قاتل گرفتار ہو چکے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تحریک انصاف خواتین ونگ سندھ کی نائب صدر زہرا شاہد کے قتل کو آج 2 سال بیت چکے ہیں۔  سماجی ویب سائٹ پر  اپنے پیغام میں کپتان کا کہنا ہے کہ زہرا آپا کو انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے کی پاداش میں قتل کردیا گیا، ان کے جذبے کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ زہرا شاہد کے قاتل جو اب گرفتار ہو چکے ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ سماء

Tabool ads will show in this div