ہوا بازی کا شعبہ عالمی معیار کے مطابق بنائٰیں گے، وزیراعظم

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے بینظیربھٹو ائرپورٹ کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کردیا، کہتے ہیں ہوا بازی کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔ائرپورٹ پہنچنے پرچیف آف ائر اسٹاف سہیل امان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے ایئر پورٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا،وزیراعظم نے ائرپورٹ اپ گریڈیشن منصوبے کی تکمیل پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے قومی خزانے کی بچت  کے ساتھ ساتھ عوام کو معیاری سفری سہولیات بھی میسر آسکیں گی۔

مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے وزیراعظم کو اپ گریڈیشن منصوبے پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر45 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،منصوبے سے مسافروں کو سہولت اور ادارے کو مالی بچت ہو گی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ڈیلٹا ٹیکسی وے تعمیر ہونے سے ایندھن کی مد میں ماہانہ 12 کروڑ روپے کی بچت ہو گی، وزیر اعظم نے بین الاقوامی روانگی کے فاسٹ ٹریک کا افتتاح بھی کیا ۔ سماء

eid

CII

triple

entry

Tabool ads will show in this div