جیلر امان اللہ کے قتل میں 12 افراد نے ساتھ دیا، عبید کے ٹو کے انکشافات
اسٹاف رپورٹ
کراچی : جیلر امان اللہ نیازی کے قتل کے ملزم عبید کے ٹو نے مزید 12 ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف کردیا، عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
جیلر امان اللہ نیازی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،رینجرز کے چھاپے کے دوران نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو نے مزید 12 ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے، ملزمان میں نعمان عرف فوجی، ساجد عرف سجو، عرفان عرف بنا، مزمل عرف چیل، سعید عرف بھرم اور وسیم عرف ہولڈ شامل ہیں۔
عبید کے ٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ ان ملزمان نے امان اللہ نیازی کے قتل کرنے میں ساتھ دیا، 2006ء میں پریڈی تھانے کی حدود میں امان اللہ نیازی اور ان کے ساتھیوں کو قتل کیا گیا تھا۔ سماء