وار فیئر دی پلائنٹ آف دی ایپس تباہی پھیلانے کیلئے تیار

war-for-the-planet-of-the-apes لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی دھماکا خیز فلم پلائنٹ آف دی ایپس کے اگلے سیکوئیل کی فلم "وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس"کا رنگا رنگ پریمیئر نیویارک میں ہوا، جہاں ستاروں کی کہکشاں سج گئی۔ ہالی ووڈ بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل "وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس" کا نیویارک میں رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔ Screen-Shot-2014-06-26-at-1.55.15-PM تقریب میں ووڈی ہارلسن سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے شرکت کرکے ریڈ کارپٹ پر رونقیں بکھیریں۔ میٹ ریوز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دینگے۔ NEyTXaCc1lDeBF_3_b-770x470 فلم میں غصیلے بن مانسوں کا مقابلہ امریکی فوج سے ہوگا، اس دوران دونوں میں گھمسان کا رن پڑے گا اور دونوں کو بڑا جانی نقصان اٹھانا پڑے گا، فلم میں ایکشن، میوزک ، گرافکس کو شاندار طریقے سے پیش کیا گیا ہے کہ دیکھنے والے فلم کے ابتدا سے آخر تک سحر میں جکڑے رہیں گے۔ dawn6

1200 فلم کی کاسٹ میں ووڈی ہارلسن، اینڈی سرکیس،اسٹیو زیہن،جوڈی گریر،ٹیری نوٹیری اور کیرن کونورل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ پیٹر چرنن اور رِک جیفا کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 20سنچری فاکس کے بینر تلے 14جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سماء

Red Carpet

Planet of the apes

gorilla warfare

movie premier

Tabool ads will show in this div