وفاق کا کے پی حکومت سے پانی و بجلی کے مسائل حل کرنے پر اتفاق رائے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان پانی کے منافع اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر اتفاق رائے ہوگیا، وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کے دہشت گردی کیخلاف ہونے والے اخراجات میں مجموعی شئیر بڑھانے کا بھی وعدہ کرلیا۔

پرویز خٹک کے دھرنے نے کام کر دکھایا، وفاقی حکومت نے لوڈ شیڈنگ معاملے پر اتفاق رائے ہی نہیں شئیر بڑھانے کا وعدہ بھی کرلیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے پانی کے خالص منافع اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل پر وفاقی حکومت کے کان نہ دھرنے کی شکایت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سامنے مختصر سا احتجاجی دھرنا دیا تھا جو شکایات جلد رفع کرنے کی یقین دہانی پر ختم بھی کردیا گیا تھا، اسی سلسلے میں وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا کے درمیان بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر اتفاق رائے ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کو نیشنل گرڈ سے مجموعی پیداوار کی 14 فیصد بجلی فراہم کی جائے گی، بل ادا کرنیوالے علاقوں میں صوبائی حکومت کے خود طے کردہ شیڈول کے تحت ہی بجلی بند کی جائے گی، پانی کے خالص منافع کی مد میں آئندہ 3 برس میں 96 ارب روپے  بھی ادا کئے جائیں گے۔

ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کے اخراجات کا صرف ایک فیصد دیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آٹھویں این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کا حصہ بڑھانے کا وعدہ بھی کرلیا ہے جبکہ ساتویں ایوارڈ میں ایک سال کی توسیع کا امکان بھی ہے۔ سماء

کے

پی

Video

plane

energy

lord

وفاق

Tabool ads will show in this div