کراچی والوں پر موسم مہربان، صبح سویرے سہانا موسم

6759-940x626 کراچی : کراچی میں رمضان المبارک سے شروع ہونے والے موسم کی خوبصورت اننگز جاری ہے، رات گئے اور علی آلصبح ہونے والی بارش نے موسم اور مزاج کو سہانا بنا دیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، گلشن اقبال، شارع فیصل، ایئرپورٹ، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ، لسبیلہ، گولیمار روڈ سمیت مختلف علاقوں میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ b7a2b7aee1e7f5e02c8e1e391ae49875

leaves-park-trees-forest-rain-umbrella-autumn-walk-nature-river-water-view-fall-bridge-leaves-tree-forest-autumn-walk-nature-river-water-views-park-bridge-rain-umbrella

محکمہ موسمیات نے جمعرات تک مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، کراچی والوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے تیاری پکڑنے کا عندیہ دے دیا۔ ترجمان میٹ آفس کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے تیز بارش کا امکان ہے۔

0a43b02304dd5fabc837b0210617d2e8--autumn-rain-autumn-leaves

دوسری جانب اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ کے برساتی  ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 356f2dbdae0b7b3fb38c5883f9cc2d95

0d2fa1ecb927c3cd1f5a5735e30fc6fa--autumn-rain-autumn-leaves ترجمان کے مطابق کراچی کا موسم آج جزوی ابر آلود اور گرم رہے گا، شہر کی فضاؤں پر بادلوں کی چھوٹی چھوٹی ٹولیاں گشت کررہی ہیں۔ شہر میں صبح سویرے درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء

DG met

drizzling

MET OFFICE

cloudy

KARACHI RAIN

Tabool ads will show in this div