پاکستان کا شمالی وزیرستان میں میزائل حملے پر اظہار مذمت

اسٹاف رپورٹ

پاکستان نے شمالی وزیرستان میں میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں شمالی وزیرستان کے علاقے مانا میں کئے گئے میزائل حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میزائل حملہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں ایسی کارروائیاں مقامی آبادی میں عدم اعتماد پیدا کرتی ہیں اور بحالی کے کاموں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ سماء

KESC

hate

Tabool ads will show in this div