شہادتوں کا قافلہ جاری، قابض بنیے کے ہاتھوں3کشمیری شہید

encounter-in-anantnag_3554d8ca-6651-11e7-95fb-ec6334583ea6

سری نگر : مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوجیوں نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کردیا۔ سنگریز وادی کشمیر میں شہادتوں کا قافلہ رکا نہیں تھما نہیں، جہاں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پوری شدت سے جاری ہے۔

commander-kilometres-policemen-overnight-following-militants-gunbattle_c720a4a4-42fd-11e7-b7e5-3de2b6485255

کشمیری میڈیا سروس کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق  بڈگام کے علاقے میں قابض بھارتی فوجی نے تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔

india-kashmir-unrest_8b1de872-4b81-11e7-88f6-6a3facb665a5 میڈیا سروس کے مطابق تینوں نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا، نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اٹھایا گیا تھا، بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلہ دکھا کر تینوں نوجوانوں کو شہید کیا۔ تینوں شہداء کی لاشیں تاحال لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی ہیں۔ سماء

Indian Soldiers

Kashmiri Shaheed

BurhanWani

Tabool ads will show in this div