بینظیر قتل کیس کب حل ہوگا، سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی : راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نظير بھٹو قتل کيس کی سماعت بغير کسی کارروائی کے 21 مئی تک ملتوی کردی۔
خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ايوب خان نے اڈيالہ جيل ميں کیس کی سماعت کی، اسپشل پبلک پراسيکيوٹر چوہدری اظہر بيماری کے باعث حاضر نہ ہو سکے۔
فاضل عدالت نے استغاثہ کے 8 گواہان کو طلبی کے سمن دوبارہ جاری کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ سماء