وزیراعظم کی بیٹی اسماء نواز کے اثاثے بھی آمدن سے زیادہ
اسلام آباد: پاناما جے آئی ٹی میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری۔ وزیراعظم نوازشریف کی دوسری صاحبزادی اسماء نواز کے اثاثے بھی آمدن سے کئی گنا زیادہ نکلے۔
رپورٹ کے مطابق سال انیس سو اکانوے بانوے میں اسماء نواز کے اثاثوں کی مالیت چودہ لاکھ تھی جبکہ اگلے ہی سال اثاثوں میں اکیس اعشاریہ سات گنا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ سال انیس سو بانوے ترانوے میں اثاثوں کی مالیت اکتیس اعشاریہ پچپن ملین ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے اسماء نواز کو تیس ملین سے زائد کے اثاثے منتقل کئے۔ اثاثوں کی منتقلی کے ذرائع بتانے سے نواز شریف اور ان کی بیٹی قاصر ہیں۔ خسارے والی چودھری شوگرملز سے اسماء نواز کو گیارہ لاکھ اٹھائیس ہزار منافع ملا۔ سماء