اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل ثابت ہوگئی، عمران خان

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان کہتے ہیں کمیشن میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور وی آئی پی حلقوں میں زیادہ بیلٹ پیپرز بھیجنے کی بات ثابت ہوگئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبدالحفیظ پیرزادہ کی حکمت عملی ٹھیک جارہی ہے، کمیشن میں زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور وی آئی پی حلقوں میں زیادہ بیلٹ پیپرز بھیجنے کی بات ثابت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ کہیں 3 اور کہیں ایک لاکھ 20 ہزار بیلٹ پیپر گئے، وی آئی پی حلقوں میں زیادہ بیلٹ پیپر گئے، جب نتیجہ آئے گا پھر انہیں سمجھ آئے گی، قوم کے سامنے ڈراموں کی قسطیں آئیں گی، این اے 122 کی سماعت 25 مئی کو ہوگی، امکان ہے ایک ہفتے میں انکوائری مکمل ہوگی۔ سماء

wto

catches

عمران خان

Tabool ads will show in this div