ملک میں راکی بڑھتی دہشتگردی،نوازشریف،راحیل شریف کےمابین اہم ملاقات
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں بھارتی دہشت گرد خفیہ ایجنسی را کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق آج ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملکی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ملک کی موجود ہ امن وامان کی صورت حال اور حالیہ مختلف واقعات میں ’’را‘‘کے ملوث ہونے سے متعلق قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس پر غور کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں سانحہ صفورا کے محرکات کا جائزہ لیا گیا اور واقعہ میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کے شواہد پر بھی غور کیا، ملاقات میں ملک میں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز پر بھی گفت گو کی گئی۔ سماء