پاکستانی معیشت میں بھونچال آگیا

PSX-building

کراچی: جے آئی ٹی رپورٹ سے پاکستانی معیشت میں بھونچال آگیا۔

منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا۔جے آئی ٹی رپورٹ کے آفٹر شاکس کےباعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھونچال آگیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں شدید گراوٹ دیکھنےمیں آئی۔ انڈیکس میں اکیس سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

سرمایہ کاروں کے دو سو ارب روپے ڈوب گئے۔انڈیکس چوالیس ہزار 100 کی سطح تک گرگیا۔مارکیٹ 4.44 فیصد گرچکی ہے۔اسی فیصد کمپنیز کے شیئرز پر لوئر لاک ہے جبکہ مارکیٹ کریش ہونے بعد حصص کی فروخت بند ہوجائے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی پربروکرز کاکہناہے کہ سیاسی صورتحال کابراہ راست اثراسٹاک ایکسچینج پرپڑرہاہے ۔

ہنڈرڈانڈیکس چوالیس ہزار کی سطح سے نیچے آیاتوصورتحال خطرناک ہوجائے گی۔  سماء

PSX

Tabool ads will show in this div