سیکورٹی فورسزنےدہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی
راول پنڈی: سیکورٹی فورسزنے بڑی تعداد میں اسلحہ درہ آدم خیل سے وانا منتقل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسزنے کوہاٹ ٹنل کے قریب کارروائی کی۔
آئی ایس پی آرنےبتایاکہ اس کارروائی میں دو دہشت گرد گرفتارکرکےبڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق یہ اسلحہ ٹرک کے ذریعے درہ آدم خیل سے وانا منتقل کیا جارہا تھا۔اسلحہ ٹرک کے خفيہ حصوں ميں چھپايا گیا تھا۔ سماء