شیخ رشیدنےنوازشریف کا مبینہ ایجنڈا بتادیا
راول پنڈی: عوامي مسلم ليگ کے سربراہ شيخ رشيد احمد نے کہا ہے کہ ہم ايک کو روتے تھےيہاں تو پورا شريف خاندان ہي چور نکل آيا۔نوازشريف کا ايجنڈاعدليہ اورفوج سے لڑائي ہے۔
راولپنڈي ميں نيوزکانفرنس ميں شيخ رشيد نے کہا کہ جھوٹ کي داستان انجام کوپہنچي اورقانون جيت گيا۔
انھوں نے طنزیہ کہاکہ ن ليگ کا سياسي جنازہ تابوتوں کيساتھ نکل گيا۔عوامي مسلم ليگ کے سربراہ نے مزيد کہاکہ نوازشريف کے اب نااہل ہونے ميں کوئي گنجائش نہيں، وہ فوراً استعفيٰ دے ديں۔
انھوں نے تنقید کی کہ نوازشريف کا ايجنڈاعدليہ اورفوج سے لڑائي ہے۔ سماء