ظفرحجازی گرفتاری سےفی الحال بچ گئے

Jul 11, 2017

ZAFAR HIJAZI BAIL ISB PKG 11-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/ZAFAR-HIJAZI-BAIL-ISB-PKG-11-07-1.mp4"][/video]

اسلام آباد: ریکارڈ ٹمپرنگ کےمعاملے پرچئیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کم ازکم ایک ہفتے تک گرفتاری سے بچ گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سترہ جولائی تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

شریف خاندان کی ملکیتی چوہدری شوگر ملز سے متعلق ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا معاملہ سامنے آیا توجے آئی ٹی کی سفارش پر چئیرمین ایس ای سی پی کےخلاف مقدمہ درج ہوا تو ظفر حجازی نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ظفرحجازی نے درخواست میں استدعا کی کہ انہوں نے گردوں کی پیوند کاری کروا رکھی ہے۔جیل کا ماحول اُن کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔عدالت ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کیلئے ضمانت منظور کرے تاکہ تفتیش میں شامل ہوسکوں۔۔

گرفتاری کے خوف سے ظفر حجازی نے کمرہ عدالت میں ڈیرے ڈالے تو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سترہ جولائی تک ان کی راہداری ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ سماء

JIT

Zafar hijazi

Tabool ads will show in this div