سانحہ صفورا کی منصوبہ بندی کرنیوالے4ملزمان گرفتار، قائم علیشاہ

ویب ایڈیٹر :

نواب شاہ : وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا گوٹھ  کی منصوبہ بندی کرنے والے چار ملزمان کو   گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کرلیا۔

نواب شاہ آمد پر  صحافیوں سے گفت گو میں  وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ صفورا گوٹھ کی منصوبہ بندی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔  چاروں ملزمان نے حملے کی پلاننگ کی تھی۔ ا س موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفت گو میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا  کہ یہ خوش خبری مجھے آپ لوگوں کو کراچی میں دینی تھی، تاہم نواب شاہ سے ہمیں خاص وابستگی ہے، اس وجہ سے یہ خبر آپ کو نواب شاہ میں دے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بدھ کے روز اسماعیلی برادری کی بس پر دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ میں 45 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد متعدد کالعدم تنظیوں کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔  حملے کی جگہ اور  متاثرہ بس کے اندر سے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ بھی برآمد ہوئے تھے۔ سماء

کی

سے

Azadi March

ahmadinejad

Tabool ads will show in this div