امریکا کا فوجی طیارہ گر کرتباہ،16افراد ہلاک

c130-crash

جیکسن : امریکی ریاست میسیسیپی میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی جنوبی ریاست میسیسیپی میں فوجی طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ اندوہناک حادثے میں سولہ افراد ہلاک ہوئے۔

Plane Crash FTG 11-07 امریکی ذرائع ابلاغ میں جاری رپورٹس کے مطابق طیارہ امریکی مرین کور کا تھا، کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔ article-c130-2-0701 حکام کے مطابق حادثے میں کوئی بھی مسافر زندہ نہ بچ سکا، جائے حادثہ پر ایف بی آئی کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مرین کور کی جانب سے حادثے کی اطلاعات جاری کردی گئی ہیں، تاہم واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ Mississippi_plane_crash_pkg_848x480_992180803832 حکام کے مطابق سولہ افراد مرین کور کے طیارے کے سی 130 میں سوار تھے، یہ طیارہ فوجی میں کثیر تعداد میں استعمال ہوتا ہے۔ طیارے کو ٹرانسپورٹ کے علاوہ کارگو کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ سماء

C130

Military Plane

Mississippi

Marine Corps

US Military plane crash

Tabool ads will show in this div