آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید بارش کی پیش گوئی

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح مون سون کی بارشوں نے پنجاب کے شہروں کو بھی لپیٹ میں لے  رکھا ہے۔ لاہور میں کالی گھٹائیں چھانے کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی۔ ابر باراں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہروں کے چہرے خوشی سے کھل گئے۔

فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں نے گرمی کا زور ٹوٹنے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

سیالکوٹ میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہورہی ہے اور شہر کا موسم سہانا ہوگیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ بارش سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں

محکمہ موسمیات نے  پیش گوئی کی ہے کہ  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی اسلام آباد سمیت پنجاب، زیریں سندھ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور  گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سماء

میں

کی

ملک

بارش

Violence

britain

record

Tabool ads will show in this div