جےآئی ٹی رپورٹ،انڈیکس45 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھوگیا

جے آئی ٹی کی مرتب کردہ رپورٹ کے اثرات اسٹاک ایکس چینج پر بھی چھا گئے، صرف چار منٹ میں انڈیکس میں 1500 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ ہفتے کے آغاز میں ہی انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی سطح کھو گیا۔


کراچی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے آج 230ارب روپے ڈوب گئے۔ سرمایہ کاروں کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے پر مارکیٹ میں شیئر ہولڈرز اور دیگر افراد میں بے یقینی کی کیفیت ہے، جب کہ پیسہ لگانے والوں نے بھی مارکیٹ سے پیسہ واپس اٹھا لیا ہے۔ سماء