ہمبن ٹوٹا،سری لنکاکو3وکٹوں سےشکست،سیریز زمبابوے کے نام

Jul 11, 2017

59468147.cms

[video width="480" height="272" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/5th-ODI-Sri-Lanka-v-Zimbabwe-at-Hambantota-Jul-10-2017-Cri.mp4"][/video]

ہمبن ٹوٹا: زمبابوے اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ زمبابوے نے اپنے نام کرتے ہوئے سیریز بھی جیت لی، آخری میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کی لنکا ڈھا دی۔ ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں میزبان سری لنکا کو زمبابوے نے تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔ ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں زمبابوبے نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جو ان کے حق میں بہتر ثابت ہوئی، میزبان ٹیم سری لنکا نے 50 اوورز میں 8 کٹ کے نقصان پر 203رنز ہی بنائے۔

zimbabwe-vs-sri-lanka-m1

سری لنکا کی جانب سے بلے باز گونا رتنے 59 اور گونا تھلا نے 52 رنز بناکر نمایاں رہے،جب کہ فاسٹ بولر زمبابوے کے سکندر رضا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے لنکن ٹائیگرز کو بے بس کردیا۔

Reality-check-3 مائر 43رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،موساکندا نے 37،اور سولومن مائر نے 73رنز بناکر پویلین لوٹے،سکندر رضا نے 27رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تو زمبابوے نے 38اووز میں 7وکٹ کے نقصان پر 204رنز بنالئے۔ 59382368.cms زمبابوے کی اس فتح کے ساتھ ہی اس نے سیریز بھی 3کے مقابلے میں 2میچز جیت کر اپنے نام کرلی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آٹھ سالوں کی طویل مدت میں زمبابوے کی یہ کسی بھی ٹیم کے خلاف پہلی کامیابی ہے، جب کہ سری لنکا کے خلاف زمبابوے نے پہلی بار کسی فارمیٹ میں کامیاب حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سماء

ODI

hambantota

white wash

Nitini

series win

Tabool ads will show in this div