شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا،شب برات دو جون کو ہوگی

ویب ایڈیٹر:


کراچی : پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا،یکم شعبان بدھ مورخہ 20 مئی کو ہوگی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1436ھ کا چاند نظر آگیا ہے، مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے، جس کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد اور دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شعبان 1436ھ بدھ 20 مئی کو ہوگی، جب کہ شب برات منگل 02 جون کو ہوگی۔ سماء

کا

کو

guinea

raped

murad saeed

Tabool ads will show in this div