مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری،کراچی میں موسم کےمست نظارے

212042370f8496c0dd4cd9351cca3e85

اسلام آباد / کراچی : ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ہے، جب کہ کراچی میں مست موسم نے شہریوں کو مست کردیا، کئی دن سے جاری ہلکی ہواؤں کے ساتھ برستی بارش نے موسم کو ٹھنڈا کردیا۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے، گلشن اقبال، شارع فیصل، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ، لسبیلہ، گولیمار، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ karachi-monsoon-road کراچی میں بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا، ہلکی پھوار پڑنے کے باوجود کئی علاقوں میں سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

926212_175282042831080_846144504_n محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں دن بھر گرمی اور حبس کے بعد رات کو ٹھنڈ ی ہواؤں اور ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ لاہور میں شام کے بعد ایئرپورٹ، صحافی کالونی، ہربنس پورہ، ڈی ایچ اے اور کنیٹ میں بارش ہوئی اورٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں۔ شالامار روڈ، باغبان پورہ، داروغہ والا، صدر بازار، کینال روڈ اورجیل روڈ پر بھی بادل برسے اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ 37c1321f6fae503450c8037102b968ff--hello-pakistan-pakistan-travel میٹ آفس کے مطابق بالائی پنجاب اور کشمیر، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں بارش کا امکان ہے، جب کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 09fe57f48bf41bc5a70ef0838e269fa6 میٹ آفس کا مزید کہنا ہے کہ اتوار تک سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بارش کی توقع ہے۔ سماء

LAND SLIDING

drizzling

MET OFFICE

COOL BREEZE

KARACHI RAIN

Monsoon System

Tabool ads will show in this div