حکومت کیخلاف سخت موقف اپنانے کی ہدایت؛استعفیٰ کا مطالبہ
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی وزیراعظم نوازشریف کےاستعفےٰ کا مطالبہ کردیا۔حکومت کے خلاف سخت موقف اپنانے کی ہدایت کردی۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدرنے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نوازشریف فوری طور پر ان ہاؤس تبدیلی لائیں۔ رپورٹ کے بعد نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے۔
آصف زرداری نے سوال اٹھایا کہ یوسف رضا گیلانی نے استعفیٰ دیا تھا،نوازشریف کیوں نہیں دے سکتے۔ شریف خاندان کے خلاف جے آئی ٹی میں الزمات ثابت ہوگئے ہیں۔میاں صاحب پران کی ملکیت کےمتعلق سنجیدہ سوالات اٹھنے کے بعد وہ سیاسی اوراخلاقی جوازکھوچکےہیں۔
سابق صدر نے پارٹی قیادت کوحکومت کے خلاف سخت موقف اختیارکرنےکی ہدایت بھی کی۔ سماء