دادو؛ٹریفک حادثےمیں5افرادجاں بحق،7 زخمی

Jul 11, 2017

3 KILLED ACCIDENT KHUSHAB 04-07

دادو: انڈس ہائی وے پر بائی پاس کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ جوہی موڑ انڈس ہائی وے پر سیہون سے دادو آنے والی ڈاٹسن اور میہڑ سے سیہون جانے والی لکڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں زوردار تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ڈاٹسن سوار دو خواتین  اورایک 2سالہ بچی سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعے میں  خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جاں طحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈاٹسن کے ذریعے سول اسپتال دادو پہنچایا گیا۔ جاں حق افراد اور زخمیوں کا تعلق پنہور قبیلے سے  ہے جو سیہون میں مزار پر حاضری کے بعد دادو واپس آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔  سماء

TRAFFIC ACCIDENT

5 dead