شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، 13 دہشتگرد ہلاک

ویب ایڈیٹر

راوالپنڈی: امن دشمنوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب تیزی سے جاری ہے، شمالی وزیرستان میں تازہ فضائی کارروائی میں تیرہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ پانچ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کی صبح شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں تیرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی میں دہشت گردوں کی پانچ پناہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئیں۔

آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کا بیشتر علاقہ دہشت گردوں سے پاک کیا جا چکا ہے تاہم افغانستان کے بعض سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں جن کے خاتمہ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ سماء

میں

kunduz

Tabool ads will show in this div