مجھے لگتا ہے کہ میچ فکس ہے، اعتزاز احسن
کراچی : پيپلزپارٹي کے رہنمااعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ شروع دن سے ہی جے آئي ٹي کيخلاف ہیں، گريڈ اٹھارہ یا انيس کا افسرکیسے فيصلہ دے سکتا ہے ؟۔
پاکستان پيپلزپارٹي کے رہنمااعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ يہ باہر شور مچاتے اندر ساتھ بيٹھ کے چائے پيتے ہیں اور ٹي وي ديکھتے تھے، باہر آکر اسکرپٹ سنا ديتے ہيں ۔
پي پي رہنما نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میچ فکس ہے، شروع دن سے جے آئي ٹي کيخلاف ہوں، کيسے گريڈ اٹھارہ، انيس کا افسرفيصلہ دے سکتا ہے؟جے آئي ٹي کو متنازع حکومت نے خود بنايا۔ سماء