گوجرانوالہ میں دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

اسٹاف رپورٹ

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ ميں چوہدراہٹ کا جھگڑا 3 جانیں لے گیا، 2 گروپوں کی لڑائی میں سول اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

گوجرانوالہ میں چوہدراہٹ کا معاملہ 3 جانیں لے گیا، اقبال چیمہ اور مٹھو چیمہ گروپ علاقے کے چوہدری بننے کے معاملے پر الجھ پڑے، گولیاں چلیں اور 3 ين افراد جان سے گئے جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے۔

واقعے کے بعد بھی غصے کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی، زخمی اسپتال پہنچے تو وہاں بھی دونوں گروپ آمنے سامنے آگئے، فریقین نے ایک دوسرے کو خوب دھویا جس پر پولیس کو بھی ہوش آگیا اور انہوں نے بھاگتے دوڑتے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سماء

زخمی

MQM

elections

nobel

Tabool ads will show in this div