عمران خان نااہلی کیس،ای سی پی کادائرہ اختیارچیلنج،سماعت ملتوی

Jul 10, 2017

IMRAN KHAN MONTAGE 07-07 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی، جب کہ دوسری جانب پی ٹی آئی نے توہین عدالت کے الزام پر عمران خان نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے اکبر ایس بابر سے جواب طلب کرلیا۔ عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان بطور وکیل پیش ہوئے۔ انہوں نے اپنے دلائل کے دوران الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا۔ اپنے دلائل کے دوران بابر اعوان نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ بیرون ملک تھا الیکشن کمیشن میں جاری کیس کی وجہ سے واپس آیا ہوں۔ عمران خان توہین عدالت کے مرتکب نہیں ہورہے الیکشن کمیشن کو متعصب قراردیناان پر الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بنیادی آئینی حقوق کی بات کرنا چاہتاہوں ، توہین عدالت کی کارروائی کا اختیارسپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے پاس ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کے دلائل کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان نا اہلی کیس کی مزید سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔ اگلی پیشی پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر سے جواب طلب کرلیا ہے۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا۔ سماء

ECP

IMRAN KHAN

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN

contempt court

jang group

Tabool ads will show in this div