وزیراعظم نواز شریف ترکمانستان پہنچ گئے، صدر قربان گلی سے ملاقات

اسٹاف رپورٹ

اشک آباد : وزیراعظم نواز شریف ترکمانستان پہنچ گئے، صدر قربان گلی سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں میں تجارت سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف اشک آباد پہنچے تو اُن کے اعزاز میں آزادی اسکوائر پر تقریب ہوئی، جہاں میزبان صدر قربان گلی نے استقبال کیا اور صدارتی گارڈز نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر سے ملاقات بھی کی، جس میں تجارتی حجم میں اضافے اور اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تجارتی حجم میں اضافہ، خطے میں رابطوں کو منظم بنانا چاہتے ہیں، عوامی رابطوں اور ثقافتی وفود کا تبادلہ بھی ہونا چاہئے۔

ترکمان صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، خطے میں امن کیلئے دونوں ملکوں کے خیالات میں ہم آہنگی ہے، عالمی امور پر بھی دونوں ملکوں کا مؤقف یکساں ہے۔ سماء

puppet

birthday

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div