ایپکا ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے پھر میدان میں آگئے

اسٹاف رپورٹ

ملتان : ایپکا ملازمین مطالبات کی منظوری کیلئے پھر متحرک ہوگئے، ملتان میں احتجاج کرتے ہوئے گورنر پنجاب کے ڈیرے میں داخل ہوگئے۔

نعرے لگاتے، احتجاج کرتے ملتان کے ایپکلا ملازمین جو بجٹ قریب آتے ہی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پھر میدان میں آگئے، محکمہ انہار کے خادم حسین نے بوری پر نعرے لکھے اور زیب تن کرلئے۔

ایپکا ملازمین نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے گھر کے باہر احتجاج کیا اور نعرے لگاتے ڈیرے میں گھس گئے۔

مظاہرین کا مطالبہ کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں بڑھائی جائیں اور اسکیل اپ گریڈ کیا جائے۔ سماء

highlights

universities

event

iftikhar chaudhry

Tabool ads will show in this div